25اکتوبر2018ء بروز جمعرات سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر کو خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب کے اقدامات سے مطلع کر دیا
٭میں عظیم اور زبردست ملک کا ایک شہری ہوں ،ولیعہد محمد بن سلمان
٭خاشقجی کا واقعہ درد ناک ہے ، قصور واروں کا احتساب جلد ہو گا ،محمد بن سلمان
٭شاہ سلمان، ولیعہد محمد بن سلمان اور صدر اردگان کے ہوتے ہوئے ترکی کے ساتھ تعلقات نہیں بگڑ سکتے ، سعودی ولیعہد
٭خاشقجی کے معاملے کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے اور حقائق منکشف کرنے کیلئے ترکی حکومت کے ساتھ کام کرینگے،محمد بن سلمان
٭آخری 2 سالوں میں تیل کے ماسوا ذرائع سے ہمیں 3گنا زیادہ آمدنی ہوئی ،ولیعہد
٭مشرق وسطیٰ میں آئندہ 5برسوں میں ’’نیا یورپ‘‘ ہو گا ، سعودی ولیعہد
٭امسال کے اختتام تک سرمایہ کاری کا حجم 400ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا ، محمد بن سلمان
٭میری نئی جنگ سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے ہو گی ،ولیعہد
٭انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اصلاحاتی منصوبے جاری رکھیں گے ،محمدبن سلمان