Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تزئین وآرائش کے بعد پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کا افتتاح

نمائندہ اردو نیوز ۔ شارجہ
 
 پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی عمارت کا تزئین و آرائش کے بعد کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ویلفیئر قونصلر عاصمہ اعوان اورصدر پاکستان سوشل سنیٹر شارجہ چوہدری خالدحسین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ چوہدری خالد حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سنٹر کی عمارت کو اعلیٰ معیار پر بنانے کا خواب پورا ہوگیا۔ چوہدری خالد حسین نے سابقہ صدر سوشل سینٹر شارجہ راجہ سرفراز ‘میاں عمر اور جمیل اسحاق کا عمارت کی تزین و آرائش میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی خدمت عمل کاجاری رہے گا۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 تقریب کے نظامت کے فرائض شرافت علی شاہ نے ادا کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کرتے رہے۔ اس موقع پر 1993سے 2018تک کے سوشل سینٹر کی کامیابیوں پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔سینٹر کے مختلف حصوں کو علامہ اقبال اور قائداعظم جبکہ ارفع کریم کے نام سے لائبریری کو منسوب کیا گیا۔ تقریب میں محفل موسیقی ‘ٹیبلو اور ڈھول بجا کر خوشی کااظہار کیا گیا ۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمامیاں منیر ہانس ‘معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ ‘عبدالوحید پال ‘سردار الطاف ‘ڈاکٹر اکرم شہزاد ‘راجہ راشد علی ‘خلیل بونیری اور دیگر شخصیات کے علاوہ خواتین بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: