Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نک نے خریدا پرینکا کیلئے مہنگا گھر

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی نک جونس سے منگنی کے بعد جلد شادی ہونے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ۔حال ہی میں خبرسامنے آئی ہے کہ نک جونس نے پرینکا کیلئے گھر خریدا ہے جہاں وہ دونوں شادی کے بعد رہیںگے۔نک جونز نے اپنی ہونے والی بیوی پرینکا چوپڑا کے لئے امریکی ریاست لاس اینجلس کے خوبصورت علاقے بیورلے ہلز میں پُر آسائش محل نما گھر خریدا ہے۔5 بیڈرومز پر مشتمل اس خوبصورت گھر میں ایک شاندار سوئمنگ پول بھی ہے۔ گھر کا کل رقبہ 4 ہزار 129 مربع فٹ ہے جبکہ اس مہنگے ترین گھر کی قیمت 65 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔
 
 

شیئر: