Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران مہر کی تقریب میں ستاروں کا جھرمٹ

اداکار ،پروڈیوسر و پروڈکشن کمپنی کے سی ای او عمران مہر کی سالگرہ کی تقریب میں ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا ۔ عمران مہر نے مقامی ہوٹل میں اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکاراﺅں رابی پیرزادہ ،میرا ،ریشم ،روینا خان ،ارباب الماس ،لیلیٰ ،ذوالقرنین حیدر ،عدنان خان اور پائل خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فنکاروں نے عمران مہر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی پیش کئے۔ عمران مہر کی جانب سے مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
 

شیئر: