ویانا۔۔۔آسٹریا کی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ شاہ عبداللہ عالمی مکالمہ بین المذاہب مرکز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔وہ آسٹریا ریڈیو ، ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مرکز بین الاقوامی سرکاری تنظیم کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ مرکز سعودی عرب ، آسٹریا ، اسپین او رویٹیکن نے مل جل کر قائم کیا تھا۔ اس کے قیام کا فیصلہ باقاعدہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔ آسٹریا اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ ویانا کو متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے میزبان شہر کا اعزاز حاصل ہے۔ اسے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی مجلس انتظامیہ میں بدھ مت ، عیسائیت، ہندو مت، اسلام اور یہودیت کے نمائندے شامل ہیں۔