Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

عمان :ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دے دی۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے فیصلہ کن گول کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب ہفتے کو پھر مقابلہ ہوگا۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں ابتدائی 3 کوارٹرز میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔آخری کوارٹر میں اور کھیل کے53 ویں منٹ میں گول پوسٹ کے قریب سے عرفان جونیئر نے گیند کو جال میں پھینک کر گرین شرٹس کوجیت کا موقع فراہم کردیا جبکہ ملائیشیا کی ٹیم پوری بھرپور کھیلنے کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔6ممالک کے اس ایونٹ میں میزبان عمان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ سکیں۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: