کس نئی فہرست میں عمران خان کا نام شامل ہوا؟
اسلام آباد: مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نام شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اُردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے کئی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں اور 13 مختلف درجات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی جسے ’فہرست 2019‘ کہا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کا نام سملم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں 29 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔