Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیلنے کے مسئلے پر بچوں میں لڑائی، ایک ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔جنوبی دہلی کے مالویہ نگر میں مدرسہ کے قریب خالی پڑے ہوئے پلاٹ پر کھیلتے ہوئے  8سالہ طالب علم محمد عظیم کو محلے کے لڑکوں نے مل کر زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بچے کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے10تا12سال کی عمر کے4لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ مدرسہ کے سامنے خالی پڑی ہوئی زمین پر محلے کے بچے کھیل رہے تھے کہ مدرسہ کے 5،6بچے وہاں کھیلنے پہنچے جنہیں مقامی لڑکوں نے کھیلنے سے منع کیا۔ اس بات پر بچوں میں مار پیٹ شروع ہوگئی۔ الزام ہے کہ چاروں لڑکوں نے ریاست ہریانہ کے ضلع میوات کے رہنے والے 8سالہ طالب علم کو انتہائی بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا جس سے بچہ بیہوش ہوکر زمین پرگر پڑا۔ بچے کو بیہوش دیکھ کر چاروں جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جنہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے متوفی بچے کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دیدی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

مزید پڑھیں:- - -  -بابری مسجد کیس کے مدعی اقبال انصاری کو جان سے مارنے کی دھمکی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: