نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا کے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ دہلی سے بنگلور سفر کے دوران اسے کھٹملوں نے کاٹا۔ قبل ازیں جولائی میں 2مختلف معاملات میں شکایتیں درج کرائی گئی تھیں۔ پہلی شکایت نیویارک سے دہلی جانیوالی پرواز777کے بزنس کلاس میںسفر کرنیوالے ملاز م نے درج کرائی تھی۔ 17اکتوبر کو دہلی سے بنگلور جانیوالے طیارے میں سفر کرنیوالے مسافر روی کمار نے کہا کہ سفر کے دوران خارش ہونے پر مجھے مچھروں کے کاٹنے کا گمان ہوا۔ کھٹملوں کے کاٹنے کی طرف میرا دھیان نہیں گیا۔ گھر آکر جب شرٹ اتاری توپتہ چلاکہ کھٹملوں نے کاٹا تھا۔روی کمار نے کھٹملوں کے کاٹنے کی شکایت پرواز کے ذمہ داران سے نہیں کی تاہم ان کی بیٹی وینیکا کمار نے سوشل میڈیا پر والد کی تصاویر جاری کردیں جس میں ان کی کمر پر کھٹملوں کے کاٹنے کے سرخ نشانات نظر آرہے تھے۔وینیکا نے بتایا کہ ایئر لائزکو واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہیراتاجر کی جانب سے ملازمین کو کار اور ایف ڈی کا تحفہ