پوری کابینہ ڈی چوک پر بیٹھی ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کا عدالت اور دیگر اداروں کو نوٹس لینا چاہیئے کہ آ ٓخرانکو کون نیب عدالت کے فیصلوں کے بارے میں بتاتا ہے کہ نواز شریف پھر سے 100 فیصد جیل میں جائیں گے۔ جمعہ کو مریم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل( این)کے لوگوں پر خودساختہ الزامات لگائے جا رہے ہیں بتایا جائے کہ آخر کون فواد چوہدری کو نیب عدالت کے فیصلوں کے بارے میں بتا رہا ہے کہ نواز شریف پھرسے 100 فیصد جیل میں جائیں گے اداروں اور عدالت کو فواد چو ہدری کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ اگر ایسے بیانات کو نظرانداز کیا گیا توپھر سوالات اٹھیں گے ۔ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور انکی ساری کابینہ ابھی تک ذہنی طور پر ڈی چوک پر بیٹھی ہے۔