Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس کا حرم میں انتقال

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس کا  حرم مکی میں دوران عمرہ انتقال ہوگیا۔ جمعیت اہلحدیث ریاض کے سینیئر رہنما فیصل علوی نے بتایا کہ میاں محمود عباس جمعہ کو پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پہنچے تھے کہ دوران طواف ان کو دل کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ انتقال کرگئے انکی وفات پر مکتبہ دارالاسلام کے مدیر عبدالمالک مجاہد کا کہنا ہے کہ میاں محمود عباس جمعیت اہلحدیث کا قیمتی اثاثہ تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی توحید کی خاطر گزاری اور دین اسلام کی اشاعت کے لئے کام کرتے رہے جمعیت اہل حدیث سعودی عرب انکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - دبئی میں سانحہ کارساز کی یاد میں تعزیتی اجلاس

شیئر: