Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی اردومرکز کے زیراہتمام مجلس اقبال کا اجلاس

    جدہ- -  - - -عالمی اردومرکز جدہ 27اکتوبر ہفتے کو شام 8بجے مقامی ریستوران میں مجلس اقبال کا اجلاس منعقد کرے گا۔ صدارت منسٹر پاکستان قونصلیٹ جدہ جاوید رفیق کریں گے۔ مہمان خصوصی معروف دانشور  اور ٹی وی اینکر انیق احمد ہوں گے ۔ وہ فکر اقبال عصر حاضر پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ شعری نشست بھی ہو گی جس میں جدہ کے نامور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ صدر عالمی اردومرکز اطہر عباسی نے قارئین سے شرکت سیکریٹری جنرل حامداسلام نے وقت کی پابندی اور چیئرمین مجلس اقبال عامر خورشید نے فکر اقبال کے فرو غ میں اپنا حصہ ادا کرنے کی اپیل کی۔
 
مزید پڑھیں:- - -  -دبئی : چوہدری تنویر مقرب کے اعزاز میں پر ضیافت

شیئر: