Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرٹریفک کنٹرولر ، فضائی نا خدا

اختر سردار چوہدری۔کسووال
 
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں’’ائیر ٹریفک کنٹرولر‘‘ کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کے منانے کا مقصد فضائی سفر کے دوران ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔عام مسافر طیاروں کو اڑانے والے تو پائلٹ ہوتے ہیں لیکن جو لوگ فضا میں ان طیاروں کے محفوظ سفر، ہوائی اڈے سے ان کی محفوظ اڑان اور بہ حفاظت اترنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، وہ طیارے سے بہت دور کسی کمرے یاٹاور میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ان لوگوں کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کہا جاتا ہے۔
فضا میں ٹریفک کو کنٹرول کرنا ایک انتہائی نازک اورخطرناک کام ہے، ان فضائی ناخدائوں کو خراج تحسین پیش کرنا اس دن کا ایک اہم مقصد ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داریوں میں فضائی حدود میں پرواز کرنے والے طیاروں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلوں پر رکھنا، موسم کی کیفیت یعنی اس کے مطابق جہاز کو اڑان کی اجازت دینا ،طیارے کی سمت اور راستے کا تعین کرنا وغیرہ ہیں۔ رات کے اوقات یا خراب موسم میں جب حدِ نظر بہت کم ہوجاتی ہے ، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ذمہ داریوں میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک بڑی دلچسپ بات ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو علم نہیں ہوتا کہ اس سے کتنے فاصلے پر کتنے جہاز موجود ہیں، یہ پائلٹ کو ایئر ٹریفک کنٹرولر بتاتے ہیں۔جس طرح زمین کے اوپر بہت سی سڑکیں اور چوک ہیں، اسی طرح فضا میں بھی جہازوں کیلئے مخصوص راستے اور چوک ہیں، جہاں بیک وقت کئی جہاز ایک دوسرے کو کراس کر رہے ہوتے ہیں ،ان کی بحفاظت کراسنگ اور مخصوص راستوں پر محفوظ سفر کی ذمہ داری ایئر ٹریفک کنٹرولر پر ہوتی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر جہاز سے ہر لمحہ رابطے میں رہتے ہیں۔
 
 
 

شیئر: