آگرہ۔۔۔تاج گنج میں صبح سڑک پر کھڑے آٹو نے2 فریقوں کے درمیان تصادم کرادیا۔ دونوں جانب سے لاٹھی ڈنڈے چلے، پتھرائو اور فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ 2 فرقوں میں کشیدگی کی اطلاع اپر افسران فورس کے ساتھ پہنچے۔2 راہگیر خواتین سمیت 5 لوگ زخمی ہوگئے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے فورس تعینات کردی گئی ہے۔ تاج گنج کربلا روڈ کے ڈپٹی سنگھ کی کباڑ کی دکان ہے۔ صبح منوج کمار اور رام موہن نے کباڑ سے بھرا آٹو اس کی دکان کے سامنے سڑک پر کھڑا کردیا۔ اسی دوران آفتاب اپنے کنبہ کے ساتھ کار میں وہاں سے گزررہا تھا۔ اس نے دونوں سے آٹو ہٹانے کو کہا۔ اسی دوران بائک سوار تاج محمد کا بیٹا اپنے دوست کے ساتھ آگیا۔ اس کا آٹو میں کباڑ لے کر آئے منوج اور رام موہن سے جھگڑا ہوگیا۔ دونوں نے بائک سواروں کی پٹائی کردی۔ انہوں نے گھر جاکر اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد لاٹھی ڈنڈے لے کر سامنے آگئے اور مارپیٹ پتھرائو اور کانچ کی بوتل پھینکے گئے۔ عینی شایدن کے مطابق اسی دوران ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ اس سے بستی میں دہشت پھیل گئی۔ انسپکٹر ڈاکٹر ونود کمار پائل نے بتایا کہ معاملے میں ایک درجن نامزد اور5 درجن نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔