Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس سے مفاہمت کرنیوالی جماعتیں الیکشن کے بعد اس سے پناہ مانگیں گی، راج ناتھ سنگھ

حیدرآباد۔۔۔مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک میں کانگریس کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اگر تمام جماعتیں مل کر بھی انتخابات کا سامناکریں گی تو وہ وزیراعظم نریندر مودی یا بی جے پی کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گی۔انہوںنے حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد کے پریڈ گراونڈز پربھارتیہ جنتا یووامورچہ(بی جے وائی ایم)کے3 روزہ قومی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ جو جماعتیں کانگریس کے ساتھ مفاہمت کریں گی وہ 2019کے انتخابات کے بعد ’’می ٹو‘‘کہتے ہوئے اس سے پناہ حاصل کریں گی۔انہوںنے کہا کہ مودی کی حکومت کے چار سال میںملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے ۔انہوںنے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ خود مختار ہندوستان کیلئے کام کریں ۔انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔انہوںنے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ 2019کے انتخابات میں بی جے پی کو 350نشستیں دلانے کیلئے جدوجہد کریں۔پارٹی کا نعرہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ملک پہلے ، پارٹی بعد میں  ۔انہوںنے الزام لگایا کہ ملک کو آزادی ملی لیکن عوام کو آزادی نہیںمل پائی کیونکہ کانگریس اور اس کی قیادت نے اپنے سیاسی مفادات کو ملک سے اونچا رکھا۔انہوںنے کہا کہ ملک کو بنانے میں نوجوانوںکا اہم کردار ہے۔انہوںنے نوجوانوں سے کہاکہ وہ سوامی وویکانند سے جذبہ حاصل کریں ۔انہوںنے ملک کی آزادی کیلئے چندرشیکھر آزاد کے ساتھ ساتھ شہید اشفاق اللہ خان کے کارناموںکابھی تذکرہ کیا۔انہوںنے کہا کہ مودی ،قومی مفاد کو سیاسی مفاد سے اونچارکھ رہے ہیں،اسی لئے ملک کے عوام بی جے پی کو آشیرواد دے رہے ہیں  ۔بی جے پی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو قومی مفاد کیلئے کام کر رہی ہے اور ملک میں اپنے نقوش چھوڑ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی کوشش کے سلسلہ میں کانگریس کے ساتھ ایک عظیم اتحاد بنانے کی مساعی کی جارہی ہے تاہم اس قدیم پارٹی کو کوئی بھی بچا نہیں سکتا ۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ نہ جائیں کیونکہ ان کے ساتھ جانے والی بائیں بازو کی جماعتوں کا حشر دیکھ لیں۔

شیئر: