Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقسیم ہند کیلئے مسلمانوں کو ناحق ذمہ دار قراردیا جاتا ہے، حامد انصاری

    حیدرآباد-  - - - سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری نے کہا کہ تقسیم ہند کیلئے مسلمانوں کو ناحق ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تقسیم کیلئے کسی نہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہی تھا اسلئے مسلمانوں کو ذمہ دار بنا دیا گیا اور سب نے اس بات کو مان بھی لیا ۔ حامد انصاری نے یہ بات معروف صحافی سعید نقوی کی انگریزی کتاب Being the other-the muslim in indiaکے اردو ہندی ترجمہ ’’وطن میں غیر ہندوستانی مسلمان‘‘ کا اجراء کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کتاب کا عنوان تشویشناک ہے  ۔ سابق نائب صدر نے کہا کہ ملک میں دستور کے مطابق 22زبانیں اور سروے کے مطابق 221زبانیں ہیں لیکن اس فہرست میں سے ایک زبان کا ذکر غائب ہے جس کا نام ہندوستانی ہے اور اس کا ذکر آئین میں ہے ۔ ڈاکٹر راجندر پرساد کی تشکیل کردہ اسمبلی میں پہلی تقریر کی زبان ‘‘ہندوستانی‘‘ درج ہے ۔ حامد انصاری نے کہا کہ 28اگست 1947ء کو تشکیل شدہ اسمبلی میں شیڈولڈ کاسٹ کو ہندو دھرم کا حصہ مان لیا گیا اور مسلمانوں کو اقلیت بنا دیا گیا ۔ حسرت موہانی کھڑے ہو گئے اور کہا کہ میں نہیں مانتا کہ میں اقلیت میں ہوں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -الٰہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف عدالت میں رٹ داخل

شیئر: