شفیق مادرزرافہ نے بچے کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگادی
کروگر، جنوبی افریقہ - - - -ممتا کی ماری رحمدل زرافہ نے اپنے ننھے اور خوبصورت بچے کو جو بری طرح زخمی ہو گیا تھا ۔ لکڑبگھا کا شکار بن جانے سے روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ۔ موقع کی یادگار اور عجیب تصویر اتارنے اور پھر اسے نیٹ پر جاری کرنیوالے شوقیہ فوٹو گرافرکا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑی پر تنہا کروگر نیشنل پارک کے اندر سے ہوتا ہوا کہیں جا رہا تھا کہ اچانک اس کی نظر کسی عجیب و غریب منظر پر پڑی جسے اس نے فوراً ہی اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا ۔ فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اس نے اس سے قبل نہ تو زرافہ ماں بیٹے کا اتنا پیارا اور خوبصورت جوڑا دیکھا تھا اور نہ ہی کسی بچہ زرافہ کو زخمی حالت میں دیکھنے کا موقع ملا تھا تاہم فوٹو کھینچنے اور ویڈیو بنانے کے بعد ہی اس نے اور اس کے ساتھ ساتھ نیشنل پارک سے گزرنے والے دوسرے لوگوں نے بڑے غور سے اور افسوس کے ساتھ زخموں سے چور زرافہ بچے کو دیکھا جو کسی وقت بھی موت کے منہ میں جا سکتا تھا ۔ ویڈیو اجراء کے بعد وائرل ہو گئی۔