Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک کاریں عام ہوجانے سے برطانوی خزانے کو 28 ارب پونڈ خسارے کا امکان

    لندن - - - -الیکٹرک کاریں اور دوسری گاڑیاں جس تیزی سے مقبول ہورہی ہیں  اس کے اثرات پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات  کی  فروخت  میں بتدریج کمی کے آثار  نظر آنے لگے ہیں اور  سرکاری اندازے کے مطابق  اگر یہ سلسلہ ایسے  ہی  بڑھتا رہا تو برطانیہ کو سالانہ  کم ازکم 28 ارب پونڈ کے ان محصولات سے محروم ہونا پڑے گا جو ایندھن کی فروخت سے حکومت کو حاصل ہوتے ہیں۔  منصوبے کے تحت  اس سال بھی پٹرول اور پٹرولیم  منصوعات کی قیمت اس سال بھی  97.95 پینس  فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کا  مطلب یہ ہے کہ برطانیہ میں گاڑیاں رکھنے والے افراد  پٹرول پمپ وغیرہ پر جو  رقم ادا کرتے ہیں اس کا 44 فیصد حصہ  ایندھن ٹیکس میں چلا جاتا ہے  حکومت کا اندازہ ہے کہ وہ  سال رواں میں  اس مد میں  28.3 ارب پونڈ حاصل کرسکے  گی  مگر  یہ سلسلہ  کم  سے کمتر ہوتا جائے گا اور سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھ جائے گا۔  آمدنی  کی متبادل صورت نکالنے کیلئے حکومت روڈ ٹیکس میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے  یعنی اب ڈرائیور ایندھن کی مد میں کم ادائیگی کریں گے اور  زیادہ رقم راہداری ٹیکس کے طور پر ادا کرنا پڑے گی۔  برطانوی  وزرا ء کو یقین ہے کہ آمدنی کے  اس نئے امکانی وسیلے  سے خاطر خواہ  حد تک  مطلوبہ نتائج  حاصل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -سورج مکھی میں مبتلا افراد کو مسلسل نسلی امتیاز کا سامنا

شیئر: