Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’فاروق ستار کا مستقبل عوام اور کارکنان کے ہاتھ میں‘‘

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد خود کو عوام کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت کی جانب سے اظہار وجوہ نوٹس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب عوام اور کارکنان کے پاس جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ اب میرے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے۔ گیند اب عوام اور کارکنان کی کورٹ میں ہے۔ عوام اپنے اعتماد کے ووٹ سے بتائیں گے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ فاروق ستار نے حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر اور میرپور خاص کے دورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں شہر شہر جاکر عوام اور کارکنان سے فیصلہ لوں گا۔ انہوں نے پارٹی کو نظریاتی بنانے اور لوگوں کو جوڑنے کے لیے ’’آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی‘‘ کو کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں:- - - -کوہستان کے قریب وین کھائی میں جا گری،17ہلاک

شیئر: