Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اسرائیل کو تسلیم کرو، اسلحہ ملے گا‘‘

لاہور:  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کی خراب کارکردگی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ جب تک ملک کو سود کی لعنت سے پاک نہیں کیا جائے گا تب تک معاشی طور پر ترقی نہیں ہو سکتی۔
جمعیت علما اسلام (ف) کی جنرل کونسل اجلاس کے موقع پر لاہور میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہودی لابی کی سازشوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہاسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترنے سے متعلق عام لوگ تکنیکی چیزوں کو نہیں جانتے۔ عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے۔ اسرائیلی طیارے کی آمد کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے تسلیم کرو، میں آپ کو اسلحہ دوں گا۔
موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -امیر زادے کا جیل میں ٹھاٹ باٹ ختم
 

شیئر: