سعودیوں کی ترسیل زر میں 25فیصد کمی
ریاض۔۔۔۔سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں کی بیرونی ترسیل زر میں 25فیصد کمی واقع ہوگئی۔ سعودیوں نے 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران 17.27ارب ریال باہر بھیجے تھے ۔ امسال انہوں نے مذکورہ عرصے کے دوران 12.98ارب ریال بھیجے۔ سعودی عربیئن مانیٹرنگ اتھارٹی( ساما) نے توجہ دلائی کہ 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران تارکین وطن نے 32.43ارب ریال اپنے وطن بھیجے ۔ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران انہوں نے 32.38ارب ریال بھیجے تھے۔ اس لحاظ سے غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں ٹھہراؤ ریکارڈ کیا گیا۔