ٹھیکیداروں سے 510ٹھیکے واپس
ریاض۔۔۔۔مجلس شوریٰ میں تعلیمی و علمی تحقیق کمیٹی نے مالی سال 1438-39ھ کی وزارت تعلیم کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ وزارت تعلیم نے 1.8ارب ریال مالیت کے 360منصوبے ٹھیکیداروں سے واپس لئے جبکہ بیرون مملکت سعودی اسکولوں میں 1.3ارب ریال مالیت کے 150منصوبے منسوخ کئے۔ ارکان شوریٰ نے وزارت تعلیم کے ان فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جن اسباب کو بنیاد بناکر فیصلے کئے گئے ہیں وہ ناقابل فہم ہیں۔