Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام محفل نعت

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام محفل نعت منعقد کی گئی۔ نقابت میاں وسیم سجاد اور حکیم طارق محمود صدیقی نے کی۔ کنڑول سسٹم پر عطاءالہی اور شاہد منہاس نے ذمہ داری ادا کی۔ تلاوت کلام پاک حافظ عبدالرشید جبکہ نعت مقبول گوندل عبدالروف بھٹی ، شاہد حسین، ملک ساجد اورمجاہد چشتی سرور نقشبندی نے پیش کی۔
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 استقبالیہ خطاب سعید جنجوعہ نے کیا جبکہ پاکستان سے خصوصی خطاب صاحبزادہ کاشف محمود صاحب لخت جگر جناب واصف علی واصف نے کرتے ہوئے دلوں کو اللہ کی طرف موڑنے پہ زور دیا۔ جعفر الصمدانی ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ توحید فی اللہ اور توحید فی الرسالت اور نیک عمل کا عہد کرے۔ آخر میں حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن نے کویت اور پاکستان کی سلامتی کی دعا کی۔
 

شیئر: