کویت: غیر ملکی ایئرپورٹ ٹیکسی نہیں چلا سکتے
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
ایئرپورٹ ٹیکسی کا لائسنس صرف کویتی شہریوں کو جاری کیا جائیگا
کویت( محمد عرفان شفیق)وزارت داخلہ کے نائب انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک امورمیجر جنرل جمال الصایغ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی سروس کا لائسنس صرف کویتیوں کو جاری کیا جائیگا۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
ایئرپورٹ ٹیکسی لائسنس کے حصول کی شرائط میں درخواست گزار کو کویتی شہریت کے ساتھ ساتھ ڈرایﺅنگ لائسنس اور اچھے کردار کا حامل ہونا شامل ہیں۔ اب کویت انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ٹیکسی نہیں چلا سکتے۔