Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کثیر المنزلہ عمارت کی شٹرنگ گرنے سے 2مزدور ہلاک

نوئیڈا۔۔۔۔سیکٹر 132میں زیر تعمیر 16منزلہ عمارت کی شٹرنگ گرنے سے14ویں منزل پر کام کرنیوالے 2مزدور ہلاک اور عمارت کے نیچے موجود 2بچے سمیت 4مزدور زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کے رہنے والے مرتضیٰ اور سنی عمارت کی 14ویں منزل پر کام میں مصروف تھے کہ 16ویں منزل پر نصب 20فٹ طویل ستون اچانک ٹوٹ کر شٹرنگ پر جاگرا جس میں دونوں مزدور دب گئے۔اس دوران عمارت کی زمینی منزل پر کام کرنیوالے شاہد،شہاب الدین اور وہاں موجود 2بچے زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد علاقے میں چیخ و پکارمچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں مزدوروں کو شٹرنگ کے ملبے سے باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعےضلع اسپتال روانہ کیا ۔سٹی مجسٹریٹ شیلندرمشرا اور کوتوالی ایکسپرس وے کے ایس ایچ او ہنس راج بھاردواج جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اورتعمیراتی کام انجام دینے والے ٹھیکیدار کیخلاف رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - -مشرقی گوداوری کے کونتا موروجنگالہ میں60جھونپڑیاں جل کر راکھ

 

شیئر: