Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس مسلسل خد مات کے سبب عوام کی آواز بن چکی ہے، اسد اویسی

    حیدرآباد- -  -  بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد حلقہ اسمبلی بہادر پورہ میں خواتین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خدمات کے ذریعہ مجلس عوام کی آواز اور پہچان بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 7دسمبر کو خواتین کثیر تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور مجلس کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔ مجلس کے تمام امیدواروں کا انتخابی نشان پتنگ ہے۔ اسی نشان پر بٹن دبائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نماز جمعہ سے قبل ووٹ ڈالنے سے رہ جائیں وہ نماز ادا کرتے ہی اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس کی نمائندگی پر حلقہ اسمبلی بہادر پورہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، مزید ہونا باقی ہیں۔ اویسی نے کہا کہ عوامی سوچ پر عمل کرنے والی جماعت کا نام مجلس ہے جو گزشتہ 60برس سے پسماندہ مسلمانوں اور دیگر طبقات کی آواز قانون ساز ایوانوں میں بے باکی کے ساتھ اٹھا رہی ہے۔ گروپ میٹنگ میں اسد اویسی سے خواتین اور لڑکیوں کے مسائل کی انفرادی سماعت بھی کی گئی ۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ بغیر کسی ڈر کے اپنے ووٹ کا مجلس کے حق میں استعمال کرتے ہوئے مخالفین کو دندان شکن جواب دیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مشرقی گوداوری کے کونتا موروجنگالہ میں60جھونپڑیاں جل کر راکھ

شیئر: