Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالب علم کے قتل کیخلاف اعظم خان کی قیادت میں شمع بردار جلوس

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے مالویہ نگر میںگزشتہ دنوں مدرسہ کے طالب علم محمد عظیم کو زدوکوب کرکے ہلاک کرنے کے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ شمع بردار جلوس نکالا۔ اعظم خان  ایک ہاتھ میں موم بتی اور دوسرے میں پلے کارڈ اٹھائےہوئے جلوس کی قیادت کررہے تھے۔پلے کارڈ   پر تحریر تھا ’’چاہے تو ووٹ ادھیکار واپس لے لو مگر جینے کا ادھیکار مت چھینو‘‘جلوس کے شرکاء قطارکی شکل میں سپاکے دفتر سے گاندھی اسمارک تک پیدل مارچ کیا۔مظاہرین ہاتھوں میں موم بتی اور پلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے ۔شرکاء نے گاندھی اسمارک پہنچ کر طالب علم کے قتل کیخلاف خاموش احتجاج کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نصیر احمد خان ، عبداللہ اعظم ، ایم ایل سی  گھنشیام سنگھ لودھی ، سابق رکن اسمبلی وجے سنگھ ، سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر اکھلیش کماراور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -کثیر المنزلہ عمارت کی شٹرنگ گرنے سے 2مزدور ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: