Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

 
حیدر آباد:  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ڈپارٹمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔ حیدر آباد میں ایچ ڈی اے سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے انکشاف کیا کہ ایک پورا ریکٹ ہے جو لوگوں کو جعلی لیٹر دے کر جوائننگ کراتا ہے اور پھر ٹرانسفر کراتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ ایچ ڈی اے ، واسا اور ایس ڈی اے کے مسائل بہت زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تنخواہیں صرف واسا میں ہی نہیں اور بھی محکموں میں تاخیر سے مل رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے گھر میں کھانے کو روٹی نہیں ہوگی وہ کام صحیح نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے اعتراف کیا کہ لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہوئی ہیں ۔

شیئر: