Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت نے ایک بار پھر معافی مانگ لی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر عامر لیاقت نے ایک بار پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ذائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قوی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جس کی سربراہی چیف جسٹس نے کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عامر لیاقت کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے؟ جس پر عامر لیاقت کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔  جس پرعامر لیاقت خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہا ہوں اورخود کوعدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں۔ جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالت سے وعدہ کر کے عدالت ہی کی تضحیک کرتے رہے ہیں۔ معافی ہوتی ہوگی تو دیکھیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامرلیاقت کا معافی نامہ مسترد کردیا تھا۔

شیئر: