شیاؤمی بلیک شارک ہیلو اسمارٹ فون لانچ
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے بلیک شارک گیمنگ اسمارٹ فون کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون کو بلیک شارک ہیلو نام دیا گیا ہے اور گیمنگ کے لیے اس فون میں خصوصی اینالاگ اسٹک اور کنٹرولرز دیے گئے ہیں۔ خصوصی ہارڈویئر بٹن کو بھی گیمنگ موڈ آن کرنے کے لیے فون میں شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں اسٹیریو اسپیکرز ، ایل ای ڈی المینیٹڈ بیک لوگو اور کولنگ کے لیے ویپر چیمبر بھی دیا گیا ہے۔ فون میں 6.01 انچ امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور فون کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فون کے ایک اور خصوصی ماڈل کو 10 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی پیش کیا گیا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگاپکسل اور 20 میگاپکسل کے دو بیک کیمرے اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ یہ فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ ہیڈ فون جیک کو اسمارٹ فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ 6 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 460 ڈالر اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 505 ڈالر ہے ۔ فون کی فروخت 10 نومبر سے شروع ہوگی۔