باربی کیو سیخ کباب پلاؤ کا لطف اٹھائیں
اجزاء۔
قیمہ۔2/1کلو
براؤن پیاز پیسٹ . 2کھانے کے چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
ادرک پیسٹ۔1چائے کا چمچ
ہرادھنیا۔2/1کپ
ہری مرچ ۔3عدد
بیسن۔3کھانے کا چمچ
زیرہ (کُٹا ہوا )۔1چائے کا چمچ
تیل۔ حسبِ ضرورت
چاول (بھگودیں )۔2/1کلو
پودینہ۔2/1کپ
ہری مرچ ۔5-4عدد
پیاز (سلائس کرلیں )۔2عدد
زیرہ ۔1چائے کا چمچ
لونگ ۔4عدد
سیاہ مرچ ۔8عدد
دارچینی ۔1انچ کا ٹکڑا
جائفل جاوتری4/1چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ۔1کھانے کاچمچ
دہی۔2/1کپ
زردے کارنگ ۔1چٹکی
دودھ۔4/1کپ
تیل۔2/1کپ
یخنی۔حسبِ ضرورت
ترکیب۔قیمہ میں تمام مصالحہ ڈال کر چوپر میں پیس لیں اور دو‘ تین انچ کے کباب سیخوں پر لگادیں اور باربی کیوکریں ۔تھوڑے تیل کا برش کریں ۔سینک کر اُتارلیں ۔
چاول بنانے کے لیے
دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں لائیٹ گولڈن ہوتو تھوڑی نکال لیں ۔زیرہ، لونگ، سیاہ مرچ، دار چینی اور لہسن ادرک ڈال کر فرائی کر یں ۔دہی جائفل جاوتری ڈال کر فرائی کریں۔یخنی چاول اورنمک ڈال کر پکائیں ۔یخنی خشک ہوجائے تو چاولوں پر زردے کا رنگ دودھ میں مکس کرکے ڈالیں پھربراؤن پیاز، باربی کیو کباب ،پودینہ، ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھیں ۔رائتہ سلاد کے ساتھ سرو کریں۔