بلیک ہیڈز نکالنے کے ٹوٹکے
انڈے کی سفیدی کا ماسک بلیک ہیڈز نکالنے کے لیے سب سے آسان ماسک سمجھا جاتا ہے . یہ ماسک وقتی طور پر نہ صرف کھلے مساموں کو ٹائٹ کرتا ہے بلکہ انکی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے . اسکے استعمال سے بلیک ہیڈز کا دھیرےدھیرے خاتمہ ہوتا ہے اور نئے بلیک ہیڈز بننے کا عمل سست ہو کر ختم ہو جاتا ہے . یہ بات یاد رکھیں کہ انڈے کی سفیدی کو جب ماسک کے طور پر لگائیں تو اسکی انتہائی پتلی یا باریک تہہ چہرے پر لگائیں .
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے لیموں حیرت انگیز کام کرتا ہے . چہرے کو اچھی طرح دھونے کے بعد متاثرہ جگہوں پر کاٹن بال کی مدد سے لیموں کا رس لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں . اس عمل کو ہفتے میں تین سے چار بار کریں . خاص طور پر رات کو سونے سے قبل اسے لگا لیا جائے اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو کر موسچرائزر لگا لیں . اسکا مسلسل استعمال بلیک ہیڈز کا خاتمہ کردیتا ہے .
بلیک ہیڈز سے جان چھڑانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ایک ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا تھوڑے سے پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں کہ ایک پتلا سا آمیزہ بن جائے . اس پیسٹ کا چہرے پر مساج کریں . یہ مساج گولائی شیپ میں ہونا چاہیے . کم از کم دس منٹ تک مساج جاری رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھو کر موسچرائزر لگا لیں .