عمران خان کے دورہ چین کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔ 2 نومبر کے بجائے جمعرات یکم نومبر کو بیجنگ روانہ ہوں گے۔ بیجنگ روانگی سے قبل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ۔ دورہ چین کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری لی جائے گی ۔ وسل بلور قانون بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔و فاقی کابینہ خصوصی طور پر پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں ممکنہ طور پر ہونے والے بڑے معاہدے پر غور کرے گی ۔ معاہدے کے مطابق چینی سرمایہ کار زراعت کے شعبے میں سرکایہ کاری کریں گے تاہم انہیں زمین خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فصلوں سے حاصل ہونے والی پیداوار اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے چین بر آمد کرسکیں گے۔ وزیر اعظم چین کا دورہ مکمل کرکے 5 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔