سیلفی لیتے ہوئے میا ں بیوی ہلاک
نیویارک... امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں ہندوستانی جوڑا پہاڑ پر سیلفی لیتے ہوئے 800 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، دونوں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ جوڑا پیشے کے اعتبار سے سافت ویئر انجینئر تھا، ان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ 29 سالہ وشنو وسواناتھ اور 30 سالہ میناکشی مورتھی نیشنل پارک میں سیلفی لیتے ہوئے گہری کھائی میں جاگرے۔جوڑے کی لاشوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھائی سے نکالا گیا۔پارک کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوڑا کھائی میں کیسے گرا، ہم وا قعہ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔