Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی میں بغاوت‘ 25 ارکان کے ن لیگ سے رابطے

لاہور:  حکمران جماعت تحریک انصاف سے بغاوت کی بو آنے لگی۔ ذرائع کے مطابق 25  ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزارتوں سے محرومی اور حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوکر حزب اختلاف سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 
نجی ٹی وی کے صحافی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں5ارکان اسمبلی کھل کر اظہار کریںگے جس کے بعد باقی اراکین بھی شامل ہو جائیں گے۔ پنجاب میں حکومت سازی کو ابھی 3 ماہ مکمل نہیںہوئے کہ حکومت جانے کی باتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی سخت مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے25 ارکان اسمبلی بغاوت کی تیاری کررہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ اراکین وزارت نہ ملنے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اس بات کااظہار وہ اعلیٰ قیادت سے بھی کرچکے ہیں تاہم ان میںسے اکثر کوشش کے باوجود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ باغی ارکان کے (ن) لیگ سے بیگ ڈور رابطے ہیں اور اس ضمن میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام وزیراعظم کو بتا دیے ہیں۔

شیئر: