Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اگلا میئر تحریک انصاف کا ہوگا؟ کراچی میں ہلچل

کراچی :  ملک میں عام انتخابات کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، اس حوالے سے کراچی میں قبل ازوقت بلدیاتی انتخابات کے امکان پر متحدہ کے لندن اور دبئی میں موجود رہنما فعال ہونے لگے۔
ذرائع ابلاغ یک نجی ادارے میں شائع رپورٹ کے بعد ٹکڑوں میں بٹی ایم کیو ایم پاکستان کو جوڑنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ کیونکہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے معاشی حب میں اپنا میئر لاسکتی ہے۔ اسی لیے متحدہ پاکستان کے بہادرآباد اور پی آئی بی گروپوں کے غیر فعال رہنمائوں نے بھی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی ناکامی کے بعد پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے زیر سایہ آنے والے مطلوب رہنما اور دہشت گرد روپوشی اختیار کرنے لگے۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیکورٹی ادارے اب مطلوب دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے۔
مزید پڑھیں: - - - -لاہور، فیصل آباد کے بعد کراچی آلودہ ترین شہر

شیئر: