Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

اسلام آباد....حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا ۔اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔اوگرا کی سفارش پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا۔ پٹرول 5 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جس کے بعد پٹرول 97 روپے 83 پیسے فی لٹر کی نئی قیمت پر فروخت ہو گا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 86 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل 82 روپے 44 پیسے فی لٹر ملے گا۔
 

شیئر: