Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا میچ جیت لیا

ابو ظبی: 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست د یدی۔ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 بناسکی۔ کیوی اوپنرز نے 6 اوورز میں 50 رنز بنا کر اچھا آغاز فراہم کیاتاہم فلپس 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، وکٹ کے دوسر اینڈ پر موجود کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے58 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔کپتان کین ولیمسن 11 اور گرینڈ ہومے 6 رنز بناسکے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر 26 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ٹم ساوتھی نے5 رنزناٹ آوٹ بنائے۔ حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آخری اوور میں کیویز کو 17رنز درکار تھے ۔ سرفراز نے ایک بار پھر نوجوان بولر شاہین آفریدی پر اعتماد کرتے ہوئے آخری اوور دیا انہوں نے آخری اوور میں 14رنز دیئے ۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا او ر 10 رنز پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم 7 اور صاحبزادہ فرحان ایک رن بناسکے ۔آصف علی اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز کی شراکت قائم کی ۔ محمد حفیظ کو 45 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔آصف علی نے 24 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 34 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ شعیب ملک 8 رنز پر رن آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے ملین نے 2، پٹیل، سوڈھی، گرینڈہومے نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: