Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کی ’’بھوت عمارتوں‘‘کی تعداد میں نیا اضافہ ، لوگ حیران

    لندن  - - -اقتصادی انحطاط کے اثرات اب تک پوری طرح زائل نہیں ہوئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبے جن میں تعمیرات اور کاروبار کا شعبہ بطور خاص قابل ذکر ہے ۔ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اچھے دنوں کی امید پر بنائی گئی کئی فلک بوس عمارتیں خالی پڑی ہیں اور بھوت عمارت کے نام سے شہرت حاصل کرتی جا رہی ہیں ۔ اب ایسی عمارتوں کی فہرست میں جسے ’’بھوت ٹاوروں ‘‘کی فہرست کے عنوان سے جاری کیا گیا ۔ جس نئی عمارت کا اضافہ ہوا ہے اس میں وہ سینٹر پوائنٹ نامی عمارت ہے ۔اس عمارت کے مالکان کا کہنا ہے کہ کاروبار مندا ہو جانے کی وجہ سے ان لوگوں نے نہ صرف نئی عمارتوں کی تعمیر روک دی ہے بلکہ اب تک وہ لگژری فلیٹس بنا چکے ہیں اسے بھی فروخت نہیں کر رہے ۔واضح ہو کہ ان لگژری فلیٹس کی قیمت 5کروڑ50لاکھ پونڈ تک ہے جو عصری حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔اس وقت سینٹر پوائنٹ کی بالائی منزل تک لگژری فلیٹس خالی پڑے ہیں اور یہ سلسلہ 6سال سے چل رہا ہے ۔ شہر کی مشہور عمارت ’’شارڈ ‘‘6سال قبل مکمل ہوئی تھی وہ بھی خالی نظر آتی ہے ۔ ویسٹ منسٹر کی عمارت ریور والک میں 20فیصد اپارٹمنٹ خالی پڑے ہیں ۔
مزید پڑھیں:-  - - -برطانوی پیزا ریستوران میں انعامی مقابلہ کا انعقاد

شیئر: