Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھائی کی تلقین اور برائی پر نکیر نے جرائم کو روک لگائی، مفتی اعلیٰ

ریاض۔۔۔ سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی سرزمین اور اس کے قائدین اور عوام پر اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل یہ ہے کہ یہاں کے لوگ خالص توحید،نفاذ شریعت اور اتباع رسول کے پابند ہیں۔ آل الشیخ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سلسلے میں سلف صالحین کے طریقہ فکر و عمل کی پابندی او راس کے فروغ میں سعودی عرب کے کردار پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھائی کی تلقین او ربرائی پر نکیر اسلامی شعار ہے۔ سعودی عرب اس کا امین  ہے۔ مملکت نے باقاعدہ اس کا محکمہ قائم کر رکھا ہے۔ اسے جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ اسے بنانے سنوارنے اور مملکت بھر میں اس کے دفاتر اور شاخیں کھولنے پر خطیر رقم صرف کی ہے۔ محکمہ نے جرائم ، برائیوں اور غیر شرعی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا۔ اس کی بدولت ملک میں امن و امان کا بول بالا ہوا۔ خالص اسلامی عقائد ، اخلاقیات اور دینی فرائض سے وابستگی کا ماحول برپا ہوا۔ 

شیئر: