راہول دڑاوڈ آئی سی سی ہال آف فیم کے پانچویں انڈین کرکٹر
دبئی: راہول دڑاوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے ہندوستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔سابق ہندوستانی کرکٹر راہول دڑاوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے ہند کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل بشن سنگھ بیدی، کپیل دیو، سنیل گواسکر اور انیل کمبلے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔آئی سی سی نے انھیں ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دی جبکہ سابق کپتان سنیل گواسکر نے خصوصی فریم شدہ کیپ سے نوازا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں