Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق رہنما کا قتل

پریاگ راج ۔۔۔۔کرنل گنج تھانہ علاقے میںواقع الٰہ آبادیونیورسٹی کے ہاسٹل میں رات گئے آپسی اختلافات کے باعث چندطالبعلموں نے سابق طلبہ رہنماکو گولی مار دی جسے زخمی حالت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں الٰہ آباد یونیورسٹی میں ہونیوالے طلبا یونین کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی کے دن گولی باری کے واقعات کے بعد پولیس انتظامیہ نے اچیوتانند، ابھیشیک سنگھ، مائیکل، ابھیشیک سنگھ سونو، آکاش سنگھ اور اجیت یادو کی گرفتاری پر 25,25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ انہیں گرفتار کرنے کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو دی گئی تھی، پولیس ان کی تلاش میں سرگرداںتھی۔قتل کے واقعہ کے بعد الٰہ آباد یونیورسٹی کے یونین ہال کے سامنے ہزاروں کی تعداد میںطلبہ جمع ہوگئے۔علاقے میں کثیر تعداد میں سیکیورٹی دستے تعینات کردیئے گئے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر اہل خانہ کے حوالے کردی۔الٰہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر رام سیوک دوبے نے بتایا کہ اچیوتانند 2013 میں یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ اس کے بعد وہ یہاں کا طالب علم نہیںرہا۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اچیوتانند 2013 میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر انتخاب لڑ چکا ہے۔ اس سلسلے میں اچیوتانند کی جانب سے ابھیمینو شکلا نے سی ایم پی کالج کے طلبا یونین کے صدر آشوتوش ترپاٹھی، ہرکیش مشرا اور شوربھ سنگھ عرف پرنس کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -3ماہ کی کمائی ، ایک چائے میں گنوائی

شیئر: