Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوفورس اسکینڈل:سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی اپیل خارج کردی

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے بوفورس رشوت اسکینڈل میں ہندوجا برادران ،شری چند ،پرکاش چندر اور گوپی چند ہندوجا کو الزامات سے بری کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی اپیل جمعہ کو خارج کردی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر صدارت سہ رکنی بنچ نے سی بی آئی کی جانب سے دائر اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ سی بی آئی نے اپیل دائر کرنے میں انتہائی تاخیر سے کام لیا۔عدالت نے کہا کہ سی بی آئی دہلی ہائی کورٹ کے 2005 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے90 دنوں کی مقررہ مدت میں ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -96سالہ خاتون کا کارنامہ؟

شیئر: