آسام میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کا قتل
تنسکیا۔۔۔آسام کے ضلع تنسکیاکے گاؤں کھیرونی میں 5 افرادکوگولی مار کرقتل کردیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنیوالے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔اطلاع کے مطابق اسلحہ بردار حملہ آوروں کا ایک گروپ ڈھولا،سادیا پل کے قریب واقع گاؤں کے5 نوجوانوں کو لائن میں کھڑا کیا اور ایک ایک کرکے گولی ماردی۔ واقعے کے بعد پولیس اور فوج موقع پرپہنچ گئی۔وزیر اعلیٰ سرونند سونیوال نے واقعے کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے وزیر کیشو مہنت اور تپن کمار گگوئی کو معاملے کی جانکاری لینے کیلئے موقع پر روانہ کر دیا۔ ڈی جی پی کلا سیکیا اور اے ڈی پی مکیش اگروال کو بھی جائے حادثہ پر جانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے قتل کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں