Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے نجی صحت اداروں کے قانون میں ترمیم منظور کر لی

    ریاض-  --  - - خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نجی صحت اداروں کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ ترمیم کے بموجب نجی کلینک کا مالک سعودی ہونا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی صحت اداروں کیلئے ضروری تھا کہ مالک کلینک کے امور کا ماہر ہو وہی اس کا نگران ہو اور کلینک کیلئے مکمل طور پر یکسوہو ۔ ترمیم کے تحت کلینک کے مالک کا سعودی ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ کلینک کے امو رکا ماہر ہو ، وہی اس کا نگران بھی ہو او رکلینک کے امور میں یکسو بھی ہو۔ نئی پابندی سے نجی اسپتال مستثنیٰ ہوں گے۔ ان پر نئی ترمیم نافذ نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- -  - -امریکہ اور سعودی عرب کشیدگی پر قابو پالیں گے، ترکی الفیصل

شیئر: