مولانا سمیع الحق کو چوہدری عبدالرؤف کا خراج عقیدت
جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں مرکزی اہلحدیث کے سرپرست چوہدری عبدالرؤف اور سیکریٹری جنرل مولانا مختار عثمانی نے جمعیت علمائے اسلام(س) پاکستان کے صد ر مولانا سمیع الحق کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ انہو ںنے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے ذمہ دارعناصر کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس قسم کے واقعات سے عدم برداشت کا ماحول برپا ہوگا او راس سے ایک طرف تو وطن عزیز بدنام ہوگا اور دوسری جانب مختلف گروپوں کے درمیان یگانگت کا ماحول تباہ ہوگا۔