Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی باسکٹ بال کھلاڑیوں سے فٹنس ٹپس لیں،محمد عرفان

  لاہور:دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ 2019 ءکے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر نا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ بھرپور انداز میں اپنی بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے کارکردگی نہیں بلکہ فٹنس مسائل کے باعث باہر ہوئے تھے جس کا بے حد افسوس ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں باسکٹ بال کھلاڑیوں سے فٹنس کے بارے میں خاص ہدایات لیں اور ان پرعمل کر رہا ہوں۔ اب خود کو کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں 108 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کر نے والے محمد عرفان نے 22مارچ 2016ءکو موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی اور یکم ستمبر 2016ءکو ہیڈنگلے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلا تھا۔ قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ اٹیک کے بارے میں عرفان نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری حسن علی اور جنید خان کی موجودگی میں جگہ بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: