Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ پھر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد.... حکومت نے برطانیہ کو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔منی لانڈرنگ کیس پر نظر ثانی کیلئے باضابطہ خط لکھا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم لندن کے سربراہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم لندن کے سربراہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر نظر ثانی کیلئے خط لکھا جائے گا ۔ پاک برطانیہ باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت برطانیہ کو کیس دوبارہ چلانے کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر باضابطہ خط لکھ دیا جائے گا۔ 
 

شیئر: