جاپان میں برف سے بنے ہوٹل کے دنیا بھر میں چرچے
ٹوکیو- - - - - -جاپان میں برف سے بنا ہوٹل دنیا بھر میں مشہور ہو چکا ہے۔ مکمل طور پر برف سے بنے انوکھے ہوٹل کو دیکھنے کے لئے پوری دنیا سے سیاح جاپان کے قصبے شمیوکاپپیوپہنچ رہے ہیں۔ہوشینو ریزورٹ نامی یہ ہوٹل اوپر سے لے کر نیچے تک مکمل طور پر منجمد ہے۔سونے کے لیے تیار کیے جانے والے سلیپنگ بیڈز سے ہٹ کر اس ہوٹل میں موجود ہر چیز جیسے کمرے، ٹوائلٹ، لاؤنج اور کھانے کا کمرہ سب برف سے تیار کردہ ہے اور یہ ہوٹل موسم سرما میں چند دنوں کے لیے کھولا گیا ہے جس کی وجہ سے کمرے بہت تیزی سے بھرتے ہیں۔اس ہوٹل میں رہنے والے آئس اسکیٹنگ، خوراک، مشروبات اور گرم پانی کے چشمے میں نہانے جیسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس ہوٹل میں 20 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ہوٹل کے باہر بھی کھانے کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔اس میں آئس بک اینڈ چیئرز کیفے بھی ہے جس میں برفانی الماریاں مختلف ناولز سے بھری ہوئی ہیں۔یہاں مشروبات بھی مکمل طور پر برف سے جمے ہوئے ملتے ہیں۔بچوں کے لیے بھی تفریح کا کافی سامان موجود ہے مگر خاص چیز اس کے رہائشی کمرے ہی ہیں جو کہ برفانی دیواروں، بستروں اور فرنیچر پر مشتمل ہیں۔