اب کتے بھی بیماریوں کی تشخص اور ڈاکٹروں کی معاونت کرینگے
مانچسٹر- - - اگرچہ دنیا بھر میں اس وقت بھی کتوں کو جاسوسی سمیت کئی اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔تاہم برطانوی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کتوں کے ذریعے جاسوسی کے علاوہ جان لیوا مرضوں کی تشخیص بھی کرائی جا سکتی ہے۔جی ہاں، برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتے نہ صرف کینسر اور ذیابیطس کے چند اقسام کی تشخیص کر سکتے ہیں۔بلکہ کتے ملیریا جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔جی ہاں برطانیہ کی ’درہم یونیورسٹی’ کے سائنسدانوں نے ملیریا کی تشخیص کے لیے کتوں سے متعلق کام کرنے والے ایک سماجی ادارے کی مدد سے کتوں کی تربیت کی۔سائنسدانوں نے میڈیکل ڈٹیکشن ڈاگز آرگنائیزیشن کی مدد سے کتوں کی تربیت کی ہے، جو بو سونگھنے کی اپنی خصوصی صلاحیت کو استعمال کرکے ملیریا کی تشخیص کریں گے۔اس ادارے کے کتے نہ صرف ملیریا بلکہ کئی طرح کی بیماریوں کی تشخیص بھی کرتے ہیں، جنہیں پہلے تربیت دی گئی تھی۔ملیریا کی تشخیص کے لیے کتوں کی تربیت کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق جس طرح کتے منشیات، بم اور ہتھیار سمیت دیگر چیزوں کی تلاش کا کام کرتے ہیں، اسی طرح ان میں انسان کے کپڑے اور جسم کی بو سونگھ کر ان میں بیماریوں کا پتہ لگانے کی اہلیت بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کی تربیت کرنے والے ماہرین نے تجربے کے لیے افریقی ملک گیمبیا کے 600 بچوں کے جرابے اکٹھے کیے، جنہیں بعد ازاں تربیت کرنے والے کتوں کے حوالے کر دیا گیا ۔